12ربیع الاول کوچناب نگرمیں سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد کرنیکا فیصلہ
چناب نگر(نامہ نگار )مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12ربیع الاول کو چناب نگر کی جامع مسجد احرار میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی یہ فیصلہ کانفرنس کے ابتدائی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جو گزشتہ روز مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں جامع مسجد احرارچناب نگر میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا محمد مغیرہ،میاں محمد اویس،حافظ محمد اسماعیل،قاری محمد یوسف احرار،مولانا فیصل متین ،مولانا محمد اکمل ،پروفیسر خالد شبیر احمد،مولانا کریم اللہ،محمد خاور بٹ،شاکر خان،مولانا تنویر الحسن ،قاری محمد آصف،طلحہ شبیر،رانا قمرالاسلام،حافظ محمد سیلم شاہ،مولانا ضیاء اللہ ہاشمی،مظہر سعید ،محمد زاہد اور مہر اظہر حسین وینس سمیت ملک بھر سے مرکزی نمائندگان اور مندوبین نے شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مارچ1953ء کے دس ہزار شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جنوری تا اپریل 2016ء ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا۔