’’نیچر‘‘ کا آرٹیکل ،حبیب یونیورسٹی کے شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی کی تعریف

’’نیچر‘‘ کا آرٹیکل ،حبیب یونیورسٹی کے شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی کی تعریف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ٹاسک فورس نے سائنس کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت کے حامل اخبار ’’نیچر‘‘ کے ایک آرٹیکل میں حبیب یونیورسٹی کی سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیمی نقطہ نظر کی تعریف کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران انٹرنیشنل ٹاسک فورس نے مسلم دنیا میں سائنس اورانجینئرنگ کے تعلیمی شعبوں کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور اس کے بعد یہ بیان دیاہے ۔زیر تبصرہ ٹاسک فورس میں بروس ایلبٹ سمیت دنیا کے دیگر پالیسی ساز شامل ہیں ۔جبکہ ڈین اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ حبیب یونیورسٹی کے شعیب زیدی کو بھی ٹاسک فورس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے ۔ٹاسک فورس کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو ڈاکٹر نڈال گوسم اور اطہر اسامہ نے حتمی شکل دی ہے ۔جبکہ’’نیچر‘‘ 29اکتوبر 2015 کے شمارے میں اسے آرٹیکل کی شکل میں شائع کیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر