نارنگ منڈی،بس بے قابو ہو کر الٹ گئی ،7مسافر جاں بحق ،30شدید زخمی

نارنگ منڈی،بس بے قابو ہو کر الٹ گئی ،7مسافر جاں بحق ،30شدید زخمی

نارنگ منڈی (نامہ نگار)کالاخطائی لاہورروڈپربلخے کے قریب ٹائی راڈکھل جانے سے مسافربس بے قابو ہو کر الٹ گئی 7مسافرجاں بحق جبکہ 30شدیدزخمی ہوگئے جن میں 7کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرا حادثہ الہ پورسیداں کے قریب ہواجہاں مسافربس الٹنے سے25مسافربری طرح زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسے ظفروال جانے والی مسافربس جب بلخے کے قریب پہنچی تواچانک ٹائی راڈکھل جانے سے مسا فر بس قلا بازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں جاگری جس کے باعث جمیل شکیل سکنہ بابکوال اوردومسافروں کی شناخت نہیں ہوسکی زخمیوں میں10عورتیں 8بچے بھی شامل ہیں بعض کے بازواورٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں بلدیاتی الیکشن اوراتور کی چھٹی کے باعث مسافراپنے گھروں کو جارہے تھے ۔عینی شاہدوں کے مطابق بس کی چھت پربھی تل دھرنے کوجگہ نہ تھی اورپوری بس مسافروں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی 1122ریسکیوکی درجنوں گاڑیاں زخمیوں کیلئے پہنچ گئیں اوردوگھنٹے تک ٹریفک معطل رہی اورسڑک زخمیوں کے خون سے بھرگئی۔ مزیدبراں الہ پورسیداں کے قریب بھی مسافر بس الٹنے سے ڈرائیورسمیت 25مسافرخون میں نہلاگئے جن میں3مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے یہ بس بھی لاہور سے شکرگڑھ جارہی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر