شاہپور صدر ،دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3افراد قتل ،2شدید زخمی

شاہپور صدر ،دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3افراد قتل ،2شدید زخمی

شاہپورصدر(نمائندہ خصوصی) شاہپورصدر دیرنیہ دشمنی پر تین افراد بے دردی سے قتل دو شدید زخمی تفصیلات کے مطابق اللہ بخش اچھر اور محمد خان اچھر گروپ میں کافی عرصہ سے خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی ایک نسل ختم ہونے کے بعد دوسری نسل بھی ختم کے قریب دونوں گرپووں کے مشترکہ اب تک چودہ کے قریب افراد دشمنی کی بھینٹ چڑ چکے ہیں گزشتہ روز محمد خان گروپ کے محمد اشرف، ،محمد طاہر ، شیر محمد ، رانا مبشر،خادم حسین گاڑی پر گھر جارہے تھے کہ اچھر موڑ نزد احمد دا لوک کے قریب اللہ بخش گروپ کے افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے محمد خان گروپ کے محمد اشرف، ،محمد طاہر ، شیر محمد ، موقع پر جانبحق جبکہ خادم حسین رانا مبشر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر شاہپور صدر لایا گیا جہاں ابھی تک پوسٹ مارٹم کا عمل شروع اور ایف آئی آر درج نہ ہو سکی ۔شاہپور انتظامیہ ڈی ایس پی عبدالطیف طاہر اور ایس ایچ او شاہپور موقع پر پہنچ گئے ۔ملازمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کی ناقہ بندی کر دی گئی علاقہ میں خوف وہرا س پھیل گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر