عوام کشمیری شہداء کے لئے دعائیہ تقریبات منعقدکریں ،چوہدری عبدالمجید

عوام کشمیری شہداء کے لئے دعائیہ تقریبات منعقدکریں ،چوہدری عبدالمجید

میرپور(راجہ عرفان/نمائندہ پاکستان)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم شہداء جموں بھر انداز میں منا کر شہداء جموں کی قربانیوں کو اخراج عقیدت پیش کریں۔06 نومبر1947 ء کو لاکھوں شہداء نے پاکستان کی محبت میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا سیالکوٹ میں ان شہداء کی یارگار تعمیر کی جائے گی ۔آزادکشمیر پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم شہداء منا کر شہداء کے لیے دعائیہ تقریبات منعقدکریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری شہداء کا مقدس لہو رنگ لا کر رہے گا ۔ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جا سکتی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں انتظامیہ کے افسران ، پیپلز پارٹی کے کارکنان اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے پرنسپل سٹاف آفیسر چوہدری مختار حسین، کمشنر امور منگلاڈیم چوہدری محمد طیب ، ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم،ڈی آئی جی سردار گلفراز خان ، ،ڈائریکٹراسٹیٹ ایم ڈی ایچ اے سردار خالد محمود خان ، ، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال ، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ،ایس ای برقیات راجہ زاہد خان ،ڈائر یکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری ، ، چیف انجینئر PMU شیخ شجاع جلیل ، ایس ای PHEسجاد حسین بٹ،ڈائریکٹر امور منگلا ڈیم محمد آصف خان، ایکسین شاہرات محمود ممتاز راٹھور ، ایکسی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر