بلاول نے نوڈیرو میں ووٹ ڈالا

بلاول نے نوڈیرو میں ووٹ ڈالا

نوڈیرو(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ اپنے آبائی حلقے نوڈیرو کے میجر مجاہد میرانی شہید سکول کی وارڈ نمبر 4میں کاسٹ کیا ،بلاول کی آمد پر سکیورٹی اہلکاروں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہوئے ووٹروں کی لائن ختم کروا کر ان کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا جو اپنا ووٹ کاسٹ کئے بغیر گھر واپس چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز نوڈیرو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ اپنے آبائی حلقے میجر مجاہد میرانی شہید سکول کی وارڈ نمبر 4میں کاسٹ کیا۔ بلاول بھٹو کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنی زندگی کا آخری ووٹ اسی جگہ پر کاسٹ کیا تھا ۔ بلاول کی آمد پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو پیپلز پارٹی اور بلاول کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔ جیالے بلاول کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش تھے ۔ واضح رہے کہ بلاول کی آمد پر سکیورٹی اہلکاروں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہوئے ووٹروں کی لائن ختم کروا کر ان کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا جو اپنا ووٹ کاسٹ کئے بغیر گھر واپس چلے گئے

مزید : پشاورصفحہ اول