میونسپل کمیٹی منچن آباد ،9وارڈز میں میاں خادم حسین وٹو گروپ کامیاب

میونسپل کمیٹی منچن آباد ،9وارڈز میں میاں خادم حسین وٹو گروپ کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منچن آباد(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی منچن آباد میں 9وارڈز میں میاں خادم حسین وٹو گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وارڈ نمبر ایک سے چودھری محمد سعید ، وارڈ نمبر دوسے مبین اکبر، وارڈ نمبر تین سے امین بھٹی،وارڈ نمبر چارسے چودھری عبدالستارآرائیں ، وارڈ نمبر پانچ سے میاں اسرار احمد پراچہ ،وارڈ نمبر چھ سے لیاقت علی کھوکھر،وارڈ نمبر سات سے چودھری محمد افضل، وارڈ نمبر آٹھ سے میاں راشد اقبال جوئیہ ، وارڈ نمبر نوسے خالد محمود رحمانی ، وارڈ نمبر 10سے چودھری طارق عزیز،وارڈ نمبر 11سے میاں محمد ارشد جوئیہ جبکہ وارڈ نمبر12 سے شیخ امداد اللہ کامیاب قرار پائے ہیں ۔ میاں خادم حسین وٹو گروپ کی شاندار کامیابی پر علاقے میں بھر پور جشن منایا گیا، جگہ جگہ بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔