امن کی بحالی کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ‘ جاوید ہاشمی

امن کی بحالی کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ‘ جاوید ہاشمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک فوج ضرب عضب کے ذریعے ملک کو دہشت گردی سے پاک کر رہی ہے رینجرز نے کراچی میں آپریشن کر کے روشنیاں بحال کر دی ہیں ۔بلدیاتی انتخابات متعلقہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا حق ہے ۔سیاسی جماعتیں ورکروں کو آگے لائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں شاہد مختیار لودھی اور حمزہ لودھی سے ملاقات کے دوران کیا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی وجہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ سے ہی بلدیاتی الیکشن کی حمایت کی ہے کیونکہ جب اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہوتا ہے تو عام لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام سے ہی ملک مستحکم ہوسکتا ہے ۔امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔

جاوید ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ اول