جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ، 4افراد جاں بحق، 10 زخمی

جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ، 4افراد جاں بحق، 10 زخمی
جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ، 4افراد جاں بحق، 10 زخمی

  

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مستونگ کے علاقے دشت کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویزذرائع کے مطابق  ریموٹ کنٹرول بم  ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا تھا اور کوئٹہ سے صبح 9 بجے راولپنڈی روانہ ہونے والی جعفرایکسپریس کے گزرنے کے وقت دھماکہ خیز کو نامعلوم دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے اڑادیاجس سے انجن کے پیچھے موجود پہلی بوگی میں بیٹھے 12 مسافر زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک اور ٹرین کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کرکے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ۔ طبی امداد کے دوران4 افراد  جاں بحق  جبکہ 1 زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : مستونگ /اہم خبریں