تیسرا ٹیسٹ، کپتان مصباح الحق کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی، ،پوری ٹیم 234رنز بنا کر آوٹ, انگلینڈ کے بغیر وکٹ 4رنز

تیسرا ٹیسٹ، کپتان مصباح الحق کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی، ،پوری ٹیم 234رنز بنا کر ...
تیسرا ٹیسٹ، کپتان مصباح الحق کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی، ،پوری ٹیم 234رنز بنا کر آوٹ, انگلینڈ کے بغیر وکٹ 4رنز

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا پہلا دن انگلینڈ کے نام رہا۔ پاکستان کی تمام ٹیم 234رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔کپتان مصناح الحق نے زبردست مزاحمت کی لیکن ان کی مزاحمت بھی بلا آخر دم توڑ گئی انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 71رنز بنائے جس میں دو چھکے بھی شامل تھے ۔ اس کے علاوہ اسد شفیق 5، یونس خان  31 ،   شعیب ملک 38، محمد حفیظ 27 ،اظہر علی، وہاب ریاض صفر اور سرفراز احمد 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فاسٹ باولر اینڈرسن نے چار، براڈ، معین علی اور اشمیت پاٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے چار رنز بنا لئے تھے معین چار اور کپتان کک صفر پر ناٹ آوٹ ہیں

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتر ی حاصل ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی تھی۔

میچ براہ راست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں ، مقررہ وقت پر میچ شروع ہوجائے گا۔ 

مزید : کھیل /اہم خبریں