بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد لیگی کارکنان کی فائرنگ ، پی ٹی آئی کے دوکارکن قتل

بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد لیگی کارکنان کی فائرنگ ، پی ٹی آئی کے دوکارکن ...
بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد لیگی کارکنان کی فائرنگ ، پی ٹی آئی کے دوکارکن قتل

  

ننکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرپور میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ، فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے دوکارکن جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے جنہیں لاہور منتقل کردیاگیا۔

چوکی انچارج وزیرپور نے بتایاکہ یوسی 48سانت نگر میں گزشتہ روز دونوں گروپوں میں پولنگ سٹیشن پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں فریقین کو گھر بھیج دیاگیا لیکن جیت کے اگلے روز ہی یعنی اتوار کی صبح پی ٹی آئی کارکنان گلی سے گزررہے تھے کہ لیگی کارکنان کا سامنا ہونے پرنعرے بازی شروع کردی جس پر لیگی کارکنان نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کی زدمیں آکر اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ تین افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں ایک اور کارکن دم توڑ گیا ۔

یادرہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے رانا ارسلان کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ کے رانا نوید افضل کو شکست کا سامنا کرناپڑا، رانا نوید افضل کے والد رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ دونوں امیدوار آپس میں رشتہ دار بھی ہیں ۔

پی ٹی آئی کے کارکنان کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تاہم اب تک کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں