بلدیاتی انتخاب میں شکست، عمران خان نے پنجاب کے پارٹی رہنماوں سے رپورٹ طلب کرلی

بلدیاتی انتخاب میں شکست، عمران خان نے پنجاب کے پارٹی رہنماوں سے رپورٹ طلب ...
بلدیاتی انتخاب میں شکست، عمران خان نے پنجاب کے پارٹی رہنماوں سے رپورٹ طلب کرلی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے پارٹی رہنماوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پنجاب کی قیادت سے پی ٹی آئی کی توقعات کے برعکس نتائج آنے پر وضاحت طلب کی ہے جبکہ انہوں نے ٹکٹس کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے بھی جائزہ لینے کا کہا ہے اس کے علاوہ عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ حکومتی مشینری بلدیاتی الیکشن پر کس حد تک اثر انداز ہوئی ہے۔ عمران خان نے  چوہدری سرور سمیت پنجاب کی اعلیٰ قیادت کو الیکشن میں ناکامی کی رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے پہلے ، آزاد امیدوار دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

مزید : لاہور /Headlines