تیز رفتار وین نے فٹ پاتھ پر کھڑے تین افراد کو کچل دیا

تیز رفتار وین نے فٹ پاتھ پر کھڑے تین افراد کو کچل دیا
تیز رفتار وین نے فٹ پاتھ پر کھڑے تین افراد کو کچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) رتو ڈیرو میں ایک تیز رفتار وین نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر کھڑے تین افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تینوں افراد کراچی جانے کیلئے رتو ڈیرو بائی پاس پر اپنی گاڑی کے انتظار میں فٹ پاتھ پر کھڑے تھے کہ اسی اثناءمیں ایک تیز رفتار وین ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد کو رتو ڈیرو کے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق افرادکی شناخت منوربھٹو، غلام رسول بھٹو اور شعیب سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔