بندر بھی ن لیگ کو ووٹ ڈلواتا رہا
ننکانہ صاحب (آن لائن) تحصیل سانگلہ ہل کی یونین کونسل روڑی والا 31 میں65 سالہ ووٹر بابا غلام حسین نے اپنے بندر کے کہنے پر ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیا، بابا غلام حسین گاﺅں کے پولنگ سٹیشن پر اپنے بندر کو ساتھ لایا ، آدھا گھنٹہ تک پہلے عوام کے سامنے اپنے بندر کو نچاتا رہا ، بعد ازاں اس نے عوام کے سامنے اپنے بندر سے پوچھا کہ ن لیگ کو ووٹ دوں یا اس کے مخالف کو،بندرکے مالک نے ن لیگ کی آواز سن کر اپنے بندر کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے اپنا ووٹ ن لیگی امیدوار کے حق میں کاسٹ کیا۔