یمن میں حضرت عمر فاروق ؓ کے دور کی مسجد شہید کر دی گئی

یمن میں حضرت عمر فاروق ؓ کے دور کی مسجد شہید کر دی گئی
یمن میں حضرت عمر فاروق ؓ کے دور کی مسجد شہید کر دی گئی

  

صنعاء(ویب ڈیسک) یمن میں شدت پسندوں نے ملک کے وسطی شہراب میں دوسرے خلیفہ راشد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں تعمیر کی گئی جامع مسجد شہید کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے جامع مسجد کے ایک مینار کو اس وقت دھماکے سے اڑاد یا جب بڑی تعداد میں شہری مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے تاہم ابتدائی طور پر اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔ یاد رہے کہ اب کی جامع مسجد حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں تعمیر کی گئی اور اس کا مینار 900 سال پرانا بتایا جاتا ہے ۔ مسجد کے مینار اور اس کے ایک بڑے حصے کو شہید کرنے کا الزام حوثیوں پر عاید کیا گیا ہے۔

مزید : رئیل سٹیٹ