بلدیاتی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول ، پی ٹی آئی لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود مستعفی

بلدیاتی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول ، پی ٹی آئی لاہور کے آرگنائزر شفقت ...
بلدیاتی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول ، پی ٹی آئی لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود مستعفی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں عبرتناک شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

استعفے کا اعلان کرتے ہوئے شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈسٹرکٹ انچارج کی حیثیت سے اچھی کارکردگی میری ذمہ داری تھی لیکن پورانہیں اترسکا اور اب مستعفی ہوجاناان کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔

یادرہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں تیسرے نمبر پر آنے کا عمران خان نے سختی سے نوٹس لیاتھا اور کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افراد سے رپورٹ طلب کی تھی اور ہدایت کی تھی کہ یہ بھی دیکھاجائے کہ آیا ٹکٹوں کی تقسیم میں معیار کو مدنظر رکھاگیایانہیں لیکن اب شفقت محمود نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

مزید : قومی