سعودی عرب میں بھیڑ نے چھ ٹانگوںوالے بچے کو جنم دیدیا ،دیکھنے والوں کا تانتا بند ھ گیا
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک بھیڑ نے چھ ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا ہے جسے لوگ دور دراز سے دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی چھ ٹانگوں والے بھیڑکے بچے کی تصاویر دیکھی جا رہی ہیں۔یہ بھیڑ کا بچہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے خامس مشیت میں ایک فارم میں پیداہوا ہے اور اس کی حالت بھی ٹھیک ہے ۔بھیڑ کے مالک کا کہنا ہے کہ اسے فارمنگ کے شعبے میں بہت عرصہ ہو چکا ہے لیکن اس نے آج تک چھ ٹانگوں والا بھیڑ کا بچہ دیکھا نہ ہی کبھی اس کے بارے میں کبھی سنا ، یہ غیر معمولی واقعہ ہے ۔ مالک کا مزید کہنا ہے کہ بھیڑ کے اس طرح بچے کو جنم دینے پر میں حیرت میں مبتلا ہوں ۔