فیصل آباد کامیئر وہی بنے گا جسے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت منتخب کرے گی،رانا ثناءاللہ ،عابد شیرعلی

فیصل آباد کامیئر وہی بنے گا جسے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت منتخب کرے گی،رانا ...
فیصل آباد کامیئر وہی بنے گا جسے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت منتخب کرے گی،رانا ثناءاللہ ،عابد شیرعلی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کاکہناہے کہ فیصل آباد میں کسی ایک گروپ میں ہمت نہیں کہ وہ فیصل آباد کامیئر بنائے جبکہ دوسری طرف عابد شیرعلی کاکہناہے کہ فیصل آباد کامیئر وہی بنے گا جس مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت منتخب کرے گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماو¿ں نے فیصل آباد کی میئر شپ کافیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت پر چھوڑ دیا ہے ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں کسی ایک گروپ میں ہمت نہیں کہ وہ فیصل آباد کامیئر بنائے ۔فیصل آباد کی میئر شپ کافیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت کرے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن نے کچھ حلقے چھوڑے تھے۔فیصل آباد میںصرف شیر کاووٹ ہے ۔دوسری طرف فیصل آبا د میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے مخالف وزیر مملکت عابد شیرعلی کاکہنا تھاکہ فیصل آباد کامیئر وہی بنے گا جس مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت منتخب کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کی پارٹی ہے اور پارٹی میں ہار جیت اونچ نیچ چلتی رہتی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ان کے والد شیر علی نے فیصل آباد میں پارٹی کوبہتر انداز میں چلایااور مسلم لیگ ن کا ووٹراصلی اور نقلی شیر کی پہچان رکھتاہے ۔

مزید : فیصل آباد