خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارلحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارلحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ ،لوگوں میں ...
خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارلحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے ک جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پشاور ،سوات ،ایبٹ آباد،مالا کنڈ اور گرد و نواح میں محسوس کیا گیا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندو کش ہے ۔صوبے میں آج تیسری مرتبہ زلزلہ آچکا ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے ہیں۔اس سے قبل آنے والے زلزلے کی ریکٹر سکیل پر 3.9شدت ریکارڈ کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ 26اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں 274افراد جاں بحق جبکہ 2ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔