بھارتی فضائی کمپنی نے اپنی ہی ملازمہ کو پرواز میں سوار کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔

بھارتی فضائی کمپنی نے اپنی ہی ملازمہ کو پرواز میں سوار کرنے سے انکار کر دیا ...
بھارتی فضائی کمپنی نے اپنی ہی ملازمہ کو پرواز میں سوار کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔

  

ممبئی (ویب ڈیسک) ایک بھارتی فضائی کمپنی نے ایک خاتون کےلباس کو  ’نامناسب‘ قرار دے کر اسے پرواز میں سوا رکرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیل کے مطابق یہ خاتون ممبئی سے دہلی جانے والی مقامی پرواز میں سوار ہونا چاہتی تھی مگر انڈی گو ایئر لائن نے اسے سفر کی اجازت نہیں دی کیونکہ حکام کا کہنا تھا کہ اس خاتون نے حد سے زیادہ چھوٹے کپڑے پہن رکھے ہیں، حالانکہ اس کے کپڑے گھٹنے سے بالکل اوپر ہی ختم ہو رہے تھے اور پرواز میں سوار دیگر کئی خواتین بھی ایسا ہی لباس پہنے ہوئے تھیں۔ بعد ازاں فضائی کمپنی نے بتایا کہ یہ خاتون کمپنی کی ملازمہ ہیں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق پرواز میں سفر کرنے کیلئے ملازمین کا ایک خاص لباس میں ہونا ضروری ہے ۔ ملازمین کے ہمراہ سفر کرنے والے افراد بھی ایک خاص حد سے چھوٹے لباس پہن کر سفر نہیں کرتے جبکہ اس خاتون نے اس اصول کے خلاف کپڑے زیب تن کر رکھے تھے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس