امریکہ میں  97 سالہ خاتون نے ہائی سکول ڈپلومہ حاصل کر لیا

امریکہ میں  97 سالہ خاتون نے ہائی سکول ڈپلومہ حاصل کر لیا
امریکہ میں  97 سالہ خاتون نے ہائی سکول ڈپلومہ حاصل کر لیا

  

نیویارک(آئی اےن پی) امریکہمیں  97 سالہ خاتون نے ہائی سکول ڈپلومہ حاصل کر لیا۔  غیر ملکی میڈ یا کے مطابق  امریکی ریاست مشی گن میں ایک 97 سالہ خاتون عزم و حوصلہ کی ایک زندہ مثال ہیں جنہوں نے ایسے  تعلیمی ادارے سے 97 سال کی عمر میں ہائی سکول ڈپلومہ وصول کیا جہاں سے وہ اپنی کینسر کے مرض میں مبتلا ماں کی تیمارداری اور چھوٹے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کیلئے 17 سال کی عمر میں تعلیم کو الوداع کر کے چلی گئی تھی۔ دل میں موجود علم کی جستجو اور لگن کے باعث ان نانی اماں کو اعزازی طور پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد کر کے ہائی سکول ڈپلومہ دیا گیا جسے وصول کرتے ہی وہ جذباتی ہو گئی اور ان کی آنکھوں سے آنسو زارو قطار بہنے لگے۔

مزید : بین الاقوامی