سعودی عرب میں دو ہفتوں کے دوران داعش کے 138 شدت پسند گرفتار

سعودی عرب میں دو ہفتوں کے دوران داعش کے 138 شدت پسند گرفتار
سعودی عرب میں دو ہفتوں کے دوران داعش کے 138 شدت پسند گرفتار

  

ریا ض (آئی این پی)سعودی عرب کی پولیس نے گزشتہ 14 روز میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران داعش کے 125 مقامی باشندوں سمیت مجموعی طور پر 138 مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا  ۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والوں میں125مقامی باشندے شامل ہیں جب کہ 3 سوڈانی، 3 یمنی، 2 شامی، ایتھوپیا، مصر، فلسطین، بھارت اور بنگلا دیش کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے دہشت گردی کے مقدمات کے تحت 42 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 4977 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔گذشتہ منگل کو سعودی پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 12  شدت پسندوں کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش انہوں نے دولت اسلامی "داعش" سے تعلق کااعتراف کیا ہے۔ ان دہشت گردوں کو کسی مزاحمت کے بغیر پرامن انداز میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی