شفیق آباد میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

شفیق آباد میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی
شفیق آباد میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )شفیق آباد میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔شفیق آباد کی یونین کونسل 48 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان جھگڑا ہو اہے جس میں فائرنگ سے دلاور نامی نو جوان زخمی ہو ا جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کے کارکنوں نے ہمارے دفتر کے سامنے آکر فائرنگ کی جس سے کارکن زخمی ہوا ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں