کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی کے قریب سے ایک ماہ پرانی چار لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی کے قریب سے ایک ماہ پرانی چار لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی کے قریب سے ایک ماہ پرانی چار لاشیں برآمد

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ سٹی سے ایک ماہ پرانی چار لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے ایس ایچ او الخالق مروت کا کہناہے کہ یہ لاشیں ایدھی ویلج کے قریب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ایک ترک شدہ عمارت سے برآمد کی گئی ہیں،یہ لاشیں تقریباً ایک ماہ پرانی ہیں کیوں کہ انہوں نے ڈھانچوں کی شکل لے لی ہے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر تمام افراد مرد دکھائی دے رہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : کراچی