وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس واقعے کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس واقعے کا نوٹس لے لیا

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ نے جعفر ایکسپر یس واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعہ انسانیت سوز عمل ہے ،بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کا اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نے واقعے کا نوٹس لے کر کمشنر قلات اور صوبائی سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔انہوں نے حکم دیا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

مزید : کوئٹہ