سابق بھارتی کپتان نے پاک بھارت کرکٹ سریز کی حمایت کردی

سابق بھارتی کپتان نے پاک بھارت کرکٹ سریز کی حمایت کردی
سابق بھارتی کپتان نے پاک بھارت کرکٹ سریز کی حمایت کردی

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سریز منعقدکرانے کی حمایت کردی ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سریز سے پوری دنیا کے شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوتے ہیں اس لیے دونوں ملکوں کے درمیا ن مقابلے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کو آپس میں رابطے اور بات چیت جاری رکھنی چاہیے اور کرکٹ سریز کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہیے ۔

مزید : کھیل