فیصل آباد سے جیتنے والے بھی مسلم لیگی اور ہارنے والے بھی مسلم لیگی تھے :رانا ثنا اللہ

فیصل آباد سے جیتنے والے بھی مسلم لیگی اور ہارنے والے بھی مسلم لیگی تھے :رانا ...
فیصل آباد سے جیتنے والے بھی مسلم لیگی اور ہارنے والے بھی مسلم لیگی تھے :رانا ثنا اللہ

  

فیصل آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنمارانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جیتنے والے بھی مسلم لیگی اور ہارنے والے بھی مسلم لیگی ہیں۔ہماری حکمت عملی کے مطابق جیتنے والا بھی ن لیگ کا اور مقابلہ کرنے والا بھی ن لیگ کا تھا،اگر یہ حکمت عملی نہ اپنا تے تو ہارنے والے کہیں اور چلے جاتے ۔ان کا کہنا ہے کہ فیصل آبا د میں 157سٹی کونسلر میں سے پی ٹی آئی نے صرف 18نشستیں حاصل کیں ۔فیصل آباد سے جیتنے والے امید واروں کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیس حلقوں سے ڈائمنڈ اور چھ حلقوں سے بالٹی کے نشان پر کامیاب ہوئے ہیں ،بیس حلقوں میں نواز شریف ہی کامیاب ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کو دوستانہ مقابلہ ہی سمجھا جائے ۔ایک آدھ پریس کانفرنس سے ماحول گرم ہو گیا ،میرے خلاف جس نے بھی باتیں کیں ،انہیں الیکشن مہم کا حصہ سمجھتے ہوئے فراموش کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کا کہ بعض حلقوں میں پی ٹی آئی تیسر ے نمبر پر بھی نہیں ہے۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں