لاہور : یوسی 88سے مبینہ طور پر سینکڑوں بیلٹ پیپر برآمد،پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار سراپا احتجاج،دھاندلی کا الزام

لاہور : یوسی 88سے مبینہ طور پر سینکڑوں بیلٹ پیپر برآمد،پی ٹی آئی اور آزاد ...
 لاہور : یوسی 88سے مبینہ طور پر سینکڑوں بیلٹ پیپر برآمد،پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار سراپا احتجاج،دھاندلی کا الزام

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے اچھرہ کی کمبوہ کالونی میں ایک سکول سے سینکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں جن پر الیکشن کمیشن کی مہریں لگی ہوئی ہیں۔ہارنے والے پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کا احتجاج،عدالت جانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے خبر دی ہے کہ لاہور کی یوسی88 جہاں ن لیگ کی طرف سے خلیل گورسی اور پی ٹی آئی کی طرف سے جنید غفور اور زاہد کمبوہ چیئرمین کیلئے آزاد امیدوار تھے اور اس یونین کونسل سے ن لیگ کے خلیل گورسی کامیاب قرار پائے تھے تاہم پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار نے دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ اور الیکشن کے اگلے ہی روز علیزہ کیمرج ہائی سکول مقبول روڑ سے مبینہ طور سینکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔ جو ہارنے والے امیدوار نے اے آر وائی کو دکھائے ۔آزاد امیدوار زاہد کمبوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن جیتے رہے تھے اور دھاندلی کرکے ہمیں شکست دی گئی اور یہی دعویٰ پی ٹی آئی کے امیدوار جنید غفور نے کیا ہے کہ ہماری جیت کو دھاندلی کرکے شکست میں تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید : لاہور