خیبرپختونخوا کی سرکاری گاڑی کی چیک پوسٹ پر تلاشی ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

Nov 01, 2017 | 13:35:PM

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) خوشحال چیک پوسٹ پرخیبرپختونخوا کی سرکاری گاڑی کی تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور اور پوسٹ آفس کا ملازم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق خوشحال چیک پوسٹ پرگاڑی کی تلاشی لی گئی جس دوران گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں پوسٹ آفس کی گاڑی پراسلحہ اسمگل کیاجارہاتھا۔

’میں ہمیشہ تھکا ہوا کیوں رہتا ہوں؟‘ وہ دلچسپ سوالات جو گوگل سے سب سے زیادہ پوچھے جاتے ہیں

مزیدخبریں