پاکستان کا جمہوری نظام شدید خطرات سے دوچار ہے،علی اکبر گجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں اور توانائی کے پروجیکٹ موجودہ اہل حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں. پاک چین اقتصادی راہداری سمیت میاں محمد نواز شریف کی شبانہ روزمحنت سے شروع کئے گئے ترقی کے منصوبے ایک ایک کر کے متروک کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت سخت مالی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے جبکہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی جانفشانی سے ملک بھر میں شروع کئے گئے توانائی کے منصوبے بھی نا اہل حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی اور اہم معاشی معاملات سے لا علمی کی وجہ سے ملک میں توانائی کے بڑے بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کہا پاکستان کی سیاست میں بارہویں کھلاڑیوں کی آمد کی وجہ سے پاکستان کا جمہوری نظام شدید خطرات سے دوچار ہے. سیاست کے بارہویں کھلاڑی غیر جمہوری اقدامات کی راہ ہموار کر رہے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کاوشوں سے پاکستان کی ترقی کے لئے شروع گئے منصوبے نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ادھورے رہ جانے خدشہ بڑھ رہا ہے جو ملکی معیشت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) موجودہ حکمرانوں کی نا اہلیوں کی سزا ریاست اور عوام کو نہیں ملنے دے گی۔ ہم ملک بھر کی جمہوری قوتوں کے بھرپور تعاون سے پاکستان کی معاشی جڑیں کھوکھلی کرنے والے سیاسی نیدان کے اناڑی کھلاڑیوں کو بہت جلد سیاسی میدان سے نکال باہر کریں گے اور ملک میں ایک مرتبہ پھر برصغیر کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تعمیر نو اور عوامی خوشحالی کے سفر کا آغاز کیا جائے گا.