آئندہ ہفتے بارش کا امکان، سموگ کا خطرہ ٹل گیا
اسلام آباد(آن لائن)آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے امکان سے سموگ کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے بروقت احتیاطی تدابیر کے نتیجے میں رواں برس مقامی طورپر سموگ بننے میں شدت نہیں آئی تاہم بھارتی شہروں میں چھائی سموگ پاکستانی علاقوں کو بھی متاثرکر تی ہے طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت پرزور دیا ہے ۔ماہرین ماحولیات کے مطابق سموگ سے بچاؤکا بہترین قدرتی ذریعہ بارشیں ہیں خوش قسمتی سے آئندہ ہفتے بارشوں کا قوی امکان ہے جس کے باعث سموگ کی شدت کم رہنے کی توقع ہے ۔بھارت کے شہروں میں چھائی سموگ پاکستان کے کچھ شہروں کو بھی متاثر کرتی ہے جس کے کچھ اثرات روان برس بھی محسوس ہونا شروع ہوگئے ہیں ،تاہم موجودہ حکومت خصوصی طورپر حکومت پنجاب کی بروقت احتیاطی تدابیر اوراقدامات کے باعث ابھی تک مقامی طور پر سموگ بننے میں شدت نہیں آئی لیکن طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔