پنچایت کا فیصلہ، مبینہ زیادتی کے ملزم کی مونچھیں، سرمونڈ دیا

پنچایت کا فیصلہ، مبینہ زیادتی کے ملزم کی مونچھیں، سرمونڈ دیا
پنچایت کا فیصلہ، مبینہ زیادتی کے ملزم کی مونچھیں، سرمونڈ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) اندرون شہر میں برادری کی پنچایت میں زیادتی کے ملزم کے بال اور مونچھیں کاٹ دی گئیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق باواصفراکے رہائشی حیدر حبیب رحمان نے تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے رشتہ داروں یاسین شاہ، ابوبکر انصاری اور بوراقریشی وغیرہ اسے ساتھ لے گئے، نشہ آور چائے پلانے کے بعد ملزمان نے پرانی رنجش پر اس کی آدھی مونچھیں اور سر کے بال کاٹ دئیے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اخباری ذرائع کے مطابق ملزم اور کیس کے مدعی رشتہ دار ہیں، چند روز قبل حیدر نے مبینہ طور پر 11 سالہ رشتہ دار لڑکے غلام فرید کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جسے رشتہ داروں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، غلام فرید کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے پنچایت کی جس کے بعد بطور سزا حیدر حبیب کے بال اور مونچھیں کاٹی گئی ہیں۔ پولیس اس پہلو پر بھی تفتیش کررہی ہے۔