پاکستان بزنس سنٹر کویت کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پاکستان سکول خیطان میں بریسٹ کینسر آگہی سیمینارکا انعقاد
کویت(عرفان شفیق سے )کینسر جیسی مہلک بیماری سے آگاہی کیلئے انٹرنیشنل سکول و کالج خیطان میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس آگاہی مہم میں ادارہ کی طالبات، اساتذہ اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سینئر ڈاکٹر فاطمہ قریشینے انتہائی معلوماتی اور جامع لیکچر دیا اور طالبات کے سوالات کے بڑے موثر جوابات دئیے۔ اس موقعہ پربریسٹ کینسر سے آگاہی کے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی پروجیکٹر سکرین پر چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے آگہی انتہائی ضروری ہے۔ زیادہ تر عمر رسیدہ خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں مگر جواں سال خواتین اور کم عمر بچیوں میں بھی یہ مرض عام ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 40 سے 45 ہزار خواتین اس مہلک مرض سے متاثر ہو رہی ہیں۔وہ خواتین جن کے خاندان میں پہلے کسی کو یہ بیماری لگ چکی ہو ان میں اس مرض کے زیادہ خدشات ہوتے ہیں۔ آخر میں اسکول کی وائس پرنسپل عظمی عامر اور پرنسپل کرنل(ر) انجم مسعود نے ڈاکٹر شجاع صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت اور حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر اور ڈاکٹر فاطمہ قریشی کی کدمات کو سراہا گیا۔حافظ محمد شبیر کی طرف سے انہیں یادگاری شیلڈز دی گئیں۔انٹرنیشنل اسکول و کالج کی وائس پرنسپل عظمی عامر اور پرنسپل کرنل (ر) انجم مسعود کی طرف سے ڈاکٹر شجاع الدین حافظ محمد شبیر اور ڈاکٹر فاطمہ قریشی کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ آگہی سیمینارز کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
طالبات میں الحافظ کمپنی کی جانب سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے سلسلہ میں بنائے گئے معلوماتی کتابچے ، پین، بیج اورگفٹس تقسیم کئے گئے۔ سیمینار کے اختتام پر حافظ محمد شبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیشنل اسکول و کالج کے پرنسپل کرنل (ر) انجم مسعود کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بہت ہی اچھا اقدام لیا۔وہ ڈاکٹر شجاع الدین صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت اور ڈاکٹر فاطمہ قریشی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پروگرام کو اس حد تک کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہیں اندازہ نہیں تھا کہ آگہی سیمینار کو اتنی زیادہ پذیرائی حاصل ہو گی۔600 سے زائد خواتین نے پروگرام میں شرکت کی خواہش ظاہر کی جبکہ 200 شرکاء کا بندوبست کیا گیا تھا۔ وہ طارق نذیر کے شکر گذار ہیں جنہوں نے انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کی اور آئندہ بھی انشاء اللہ ایسے معلوماتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستان بزنس سنٹر کویت اس آگاہی مہم کے سپانسر تھے ، برینڈنگ و پرنٹنگ میں الحافظ کمپنی نے مکمل تعاون کیا جبکہ ڈاکٹرشجاع الدین صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹر ان کویت نے بھی اپنی جانب سے مکمل کنسلٹنسی فراہم کی۔