مولانافضل الرحمن گراؤنڈ میں بیٹھے رہیں اور پکنک منائیں،لوگوں کی زندگی متاثر نہ کریں: شفقت محمود

مولانافضل الرحمن گراؤنڈ میں بیٹھے رہیں اور پکنک منائیں،لوگوں کی زندگی ...
مولانافضل الرحمن گراؤنڈ میں بیٹھے رہیں اور پکنک منائیں،لوگوں کی زندگی متاثر نہ کریں: شفقت محمود

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن  متعلقہ گراؤنڈ میں بیٹھے رہیں اور  پکنک منائیں، بس لوگوں کی زندگی متاثر نہیں ہونی چاہیے، الیکشن 2023ء میں ہی ہونگے چاہے  اس وقت تک احتجاج  کرتے رہیں مگر عدالت کے فیصلوں کی پاسداری کریں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتےہوئے شفقت محمود نےکہاکہ معاہدے کےمطابق اورمقررہ مقام پرجلسہ کریں تو جتنا مرضی ہےکریں، معاہدے    کی خلاف ورزی کے لیے مختلف بہانے بنائے جا رہے ہیں،عدالتوں کے فیصلوں میں واضح کہا گیا ہے کہ جہاں لوگوں کا حق ہے کہ وہ جلسے کریں وہاں ان لوگوں کا بھی حق ہے کہ ان کی زندگی متاثر نہ ہو، کنٹینر اس لیے نہیں لگائے گئے کہ مارچ کے شرکاء کے لیے کوئی رکاوٹ بنیں بلکہ اس لیے لگائے گئے ہیں کہ آزادی مارچ والوں کا اثر عام شہریوں کی زندگی پر نہ پڑے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدے پر  من وعن عمل کریں گے،ہم نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں معاہدہ کیا اور ان کے کہنے پر پشاور موڑ پر جلسے کی اجازت دی ۔سانحہ ایکسپریس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ اس سانحہ کی انکوائری آزادانہ  ہونی چاہیے یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد