پروگرام کے لیے گئی ہوئیں خواتین کو انصار الا سلام نے بھر پور سیکیورٹی دی :غریدہ فاروقی

پروگرام کے لیے گئی ہوئیں خواتین کو انصار الا سلام نے بھر پور سیکیورٹی دی ...
پروگرام کے لیے گئی ہوئیں خواتین کو انصار الا سلام نے بھر پور سیکیورٹی دی :غریدہ فاروقی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایک خاص بات کی نشاندہی : اگرچہ خواتین کی کمی شدت سے محسوس ہوئی سوائے میرے اور میری ٹیم کی کل 5خواتین اور ANPکی کنٹینر پر 6/7خواتین کے اور کوئی نہیں تھیں لیکن پورے پنڈال میں جہاں بھی ہم خواتین پروگرام کیلئے گئیں انصارالاسلام نے بھرپور سیکورٹی دی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو نہ صرف بھرپور سیکورٹی دی گئی بلکہ انتہائی عزت و احترام اور خیال کا رویہ رکھا گیا انصارالسلام اور عام کارکن کی طرف سے۔ میڈیا کے رویے کا شکوہ کیا گیا کہ میڈیا سینسر کر رہا ہے اور آزادی مارچ کو 2014دھرنے کی طرح کوریج نہیں دے رہا۔ان کا کہنا تھا کہ انصارالاسلام اور عام کارکن کا ڈسپلن بھی قابلِ ذکر تھا۔ تمام جماعتوں کے کارکنوں میں حکومت سے یکساں شکوہ اور حکومت کو گھر بھیجنے پر اتفاق۔ JUIFکارکنوں نے کہا وہ سال دو سال تک بھی دھرنا دینے کو تیار ہیں اور دھرنے کی نیت سے ہی اسلام آباد آئے ہیں۔

مزید : قومی