رائیونڈ، تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر پول سے جا ٹکرائی، دوافراد جاں بحق
لاہو ر(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دونوں سوار جاں بحق،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیں۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ چمرو پور کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوتے ہوئے بجلی کے پول سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو نوں نامعلوم افرا د موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو امدادی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے خون میں لت پت لاشوں کو قریبی ہسپتال شریف کمپلیکس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مرنے کی تصدیق کردی تاحال پولیس کو ان کی شناخت نہ ہوسکی۔