منشیات میں ملوث ملزم دو سال بعد بری

منشیات میں ملوث ملزم دو سال بعد بری

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے ایک من دو کلو ہیروین اور 12کلو افیون کے مقدمہ کے ملزم شفیق صدیق کو بری کر دیا،ملزم دو سال بعد بری ہونے کا حکم سنتے ہی عدالت کے باہر سجدے میں گر گیا،ملزم شفیق صدیق نارروال کا رہنے والا ہے،اس کے خلاف تھانہ نشترکالونی پولیس نے ایک من دو کلو چرس اور بارہ کلو افیون رکھنے پر مقدمہ درج کررکھا تھا،عدالت میں سپریم کورٹ کی اتھارٹی پیش کی گئی جس پر عدالت نے فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ٹھیک نہ ہونے پر ملزم کو دو سال بعد بری کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید : علاقائی