مشین کا رولر خراب دینے پر پاکستان چین سنٹر کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کو طلبی کے نوٹس جاری

مشین کا رولر خراب دینے پر پاکستان چین سنٹر کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کو ...

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے مشین کا رولر خراب دینے اور بعد میں تبدیل کرکے نہ دینے پر پاکستان چین سنٹر ریلوے روڈ کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کو 18نومبر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں،عدالت میں کوٹ لکھپت کے سلمان مظہر نے 31لاکھ 93ہزار روپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھاہے۔

مزید : علاقائی