داتا دربار سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    داتا دربار سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  



لاہور (کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقہ میٹرو اسٹیشن پل کے نیچے پڑی ہوئی 50سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے پہنچ کر اسے تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی