غیر قانونی بھرتی کیس،پرویز اشرف و دیگر ملزم عدالت پیش

  غیر قانونی بھرتی کیس،پرویز اشرف و دیگر ملزم عدالت پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پیپکومیں 437 افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کا کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت پیپکو اور گیپکو کے 8افسران عدالت میں پیش ہو ئے،عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 9نومبر تک ملتوی کردی،آئندہ تاریخ سماعت پرتمام ملزمان اپنے بیان عدالت میں داخل کریں گے،عدالت میں نیب نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگرسابق افسروں کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے،گزشتہ روزعدالت نے ریفرنس میں ایک ملزم وزیرعلی کی جانب سے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جوعدالت نے منظور کرلی۔عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آزادی مارچ کو سپورٹ کراچی سے کیا ہے،بلال بھٹو کی آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،بیماری کا مسلہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔آصف زرداری کی بیماری پیچیدہ صورت اختیار کر گئی ہے۔ان کو بہت پہلے ہسپتال دخل کرا دینا چاہیے تھا ان کو مکمل علاج کی ضرورت ہے۔ حکومت نے پہلے میاں نواز شریف کے علاج کو بہت لائٹ لیا بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ نے کہا آصف زرداری ضمانت کی درخواست نہیں دینی انہوں نے پہلے روز ہی کہہ دیا تھا۔
میں تفتیش میں شامل ہو رہا ہوں ں نیب جو پوچھے گی وہ جواب دوں گا۔

مزید :

علاقائی -