کوٹ لکھپت جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

کوٹ لکھپت جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

  



لاہو ر (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں 45سالہ قیدی کی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں منشیات کے مقدمہ میں مقید عبدالحمید نامی شخص کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق متوفی پردوسال قبل ساندہ تھانے میں گرفتار کرکے منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر کے جیل بھجوایا گیا تھا۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔

مزید : علاقائی