شہدا ء کی قربا نیو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز

  شہدا ء کی قربا نیو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے شہیداے ایس آئی محمد ادریس کی22 ویں برسی کے موقع پرشہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں،شہدا ء کی قربا نیو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔راہ حق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری ہے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے شہیداے ایس آئی محمد ادریس 31 اکتوبر1997 ؁ء کو علاقہ تھانہ شادباغ کی حدود میں گشت کر رہے تھے کہ جرائم پیشہ عناصر سے سامنا ہوا جس پرانہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں محمد ادریس شہید ہوگئے تھے۔

مزید : علاقائی