نیوراوی پل،اینٹی وہیکل لفٹنگ کی کارروائی، ایمبولینس سے چرس برآمد

نیوراوی پل،اینٹی وہیکل لفٹنگ کی کارروائی، ایمبولینس سے چرس برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائنز اور اقبال ٹان ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس سے اعلی کوالٹی کی 18کلوگرام سے زائد چرس کی برآمدگی سمیت کار و موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے 46لاکھ روپے سے زائد مالیت کی وہیکلز برآمد کر لی ہیں۔ ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ٹیم نے ناکہ نیو راوی پل پر جعلی نمبر پلیٹس لگے ہونے کے شک کی بنا پر مشکوک ایمبولینس کو رکنے کا اشارہ کیاتو ڈرائیور نے ایمبولینس بھگا دی۔ پولیس ٹیم کے تعاقب کرنے پر ڈرائیور ایمبولینس چھوڑ کر فرار ہو گیا۔دوران چیکنگ شہریوں کی جان بچانے کے لیے استعمال ہونے والی ایمبولینس سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 18 کلو300 گرام چرس برآمد کر لی۔

سی طرح ڈی ایس پی AVLSاقبال ٹان کامران زمان کی سربراہی میں انسپکٹر نواز چیمہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے موٹاکار وموٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ عثمان غنی عرف موٹا کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے46لاکھ روپے سے زائد مالیت کی25 گاڑیاں و موٹرسائیکلیں اور ماسٹر کیزبرآمدکر لی ہیں۔

ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھروں، پلازوں اور پارکنگ اسٹینڈزکے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزم عثمان غنی عرف موٹا نے شہر کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری کرنے کی 40سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : علاقائی