ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ کا دورہ کیمپ جیل، 161قیدی رہا کرنے کا حکم

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ کا دورہ کیمپ جیل، 161قیدی رہا کرنے کا حکم

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے گزشتہ روز جوڈیشل عملہ کے ہمراہ کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 161اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کیے، اس موقع پرسپرٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے جیل میں کچن، ہسپتال، بیرکس، صفائی سمیت دیگر امور کو بھی چیک کیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے گزشتہ ر و ز کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوڈیشل عملہ کے ہمراہ جیل میں قیدیوں وحوالاتیوں کی مہیا کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء، کچن، ہسپتال، بیرکس، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کو چیک کیا انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کیے کیمپ جیل لاہور سے 161 اسیران کے رہائی کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر انہوں نے قیدیوں وحوالاتیوں سے بات چیت کی اور ان سے مسائل کے حوالے سے پوچھا، اسیران نے انہیں بتایا کہ انہیں کھانے پینے کی جو اشیاء دی جارہی ہے وہ معیاری اور حفظان صحت کے عین مطابق ہے، بیرکس میں صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے کیمپ جیل میں بہترین انتظامات پر سپرٹنڈنٹ۔جیل اسد جاوید وڑائچ اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

مزید : علاقائی