ننکانہ: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا زخمی،ہسپتال منتقل

ننکانہ: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا زخمی،ہسپتال منتقل

  



ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ماں بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ملک پور سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں 13سالہ اویس اور اس کی والدہ شہناز بی بی زخمی ہوگئے۔حادثہ میں اویس کی بائیں ٹانگ اور بازو فریکچر ہوگئے اطلاع پاکر ریسکیو 1122 کا عملہ موقعہ پر پہنچا جنہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والے دونوں ماں بیٹا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی