فیروزوالہ، مال خوردبردکر نے پراے ایس آئی سمیت 3اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)فیروزوالہ پولیس نے کچہری فیروزوالہ کے مال خانہ سے مال مقدمہ خورد برد کرنے پر مال خانہ کے انچارج اے ایس آئی محمد ارشد اور نائب محرر سمیت3اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیاہے ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ نے واقعہ کی انکوائری کرنے کے بعد قصوروار پائے جانیوالے مال خانہ کے انچارج محمد ارشد اور دواہلکاروں کو قصو روار ٹھرایا۔
جس کی روشنی میں ایس ایچ او فیروزوالہ نے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔