ڈیرہ،انٹی نارکاٹکس فورس کی کارروائی،کروڑوں کی منشیات برآمد

ڈیرہ،انٹی نارکاٹکس فورس کی کارروائی،کروڑوں کی منشیات برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) اینٹی نارکاٹکس فورس نے کامیاب کاروائی کے دوران پشاور روڈ پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 15کلو گرام چرس اور ساڑھے چار کلو سے زائد افیون برآمد کرکے منشیات پنچاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر تین سمگلروں کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق انٹی نارکاٹکس پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پشاور روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ہنڈا کار گاڑی نمبرLXF 8451کی تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 15پیکٹس میں چھپائی گئی15کلو چرس اور4پیکٹس میں چھپائی گئی 4.8کلو افیون برآمد کر لی اور تین منشیات سمگلرز محمد عادل ولد عبدالمنان سکنہ پشاور،عنایت خان ولد یار ولی سکنہ کنڈی کوتل اور گل تیاز خان ولد محمد نواز خان سکنہ لکی مروت کوگرفتار کرلیا، انٹی نارکاٹکس ذرائع کے مطابق مذکورہ سمگلرز منشیات پشاور سے پنجاب سمگل کر رہے تھے۔تھانہ انٹی نارکاٹکس میں گرفتار منشیات سمگلرز کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر