رستم،پولیس کا کومبنگ آپریشن،2 اشتہار ی،7 مشتبہ،2 سہولت کار گرفتار

رستم،پولیس کا کومبنگ آپریشن،2 اشتہار ی،7 مشتبہ،2 سہولت کار گرفتار

  



رستم(نمائندہ پاکستان) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ شہباز گڑھی کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 02مجرمان اشتہاری،جرائم پیشہ عناصر کے02 سہولت کار سمیت07مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسجاد خان کی خصوصی احکامات پرزیر نگرانی ایس پی آپریشن مشتاق احمد اورڈی ایس پی رورل سرکل شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ شہباز گڑھی ولایت شاہ خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ شہباز گڑھی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب02مجرمان اشتہاری،02سہولت کاروں سمیت07مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن 02کلاشنکوف،01 بندوق،03 پستول اور 50عدد کارتوس برآمد کئے گئے،کومبنگ آپریشنزکے دوران21 مشتبہ ٹھکانے، کاروباری مراکز اور مکانات چیک کئے گئے جن میں 03غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور03 غیر موثر سیکورٹی انتظامات کے حامل دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی، پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے423 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا،جن میں 06افراد کو زیر دفعہ107/151 جبکہ02مشتبہ افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر