سانحہ تیز گام،انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،عبدالقدر اعوان

  سانحہ تیز گام،انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،عبدالقدر اعوان

  



پشاور (سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے سانحہ تیز گام ایکسپریس پر گہرے رنج غم کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ انتہائی المناک ہے جس کا دلی دکھ ہے۔اللہ کریم اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائیں اوردرجات بلند فرمائیں،زخمیوں کو اللہ کریم جلد صحت یاب کریں اور لواحقین کو صبر عطا فرمائیں۔ریلوے انتظامیہ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائے تا کہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور آئندہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر