تیمرگرہ،سرائے نورنگ،اوربنوں سے قافلے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ

تیمرگرہ،سرائے نورنگ،اوربنوں سے قافلے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی،تیمرگرہ،سرائے نورنگ،بنوں (نمائندگان پاکستان)صوبہ خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی قیادت میں کارکنوں کے بڑے بڑے قافلے صوابی انٹر چینج پر اکٹھا ہونے کے بعد اسلام آباد آزادی ملین مارچ میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہو گئے صوابی انٹر چینج کے مقام پر جے یو آئی ضلع صوابی کے علاوہ اے این پی، مسلم لیگ ن، قومی وطن پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سینکڑوں کارکن گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں پہنچے بعد ازاں، قومی وطن پارٹی کے چیر مین آفتاب احمد خان شیر پاؤ، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش، اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، صوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں بڑے بڑے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گئے اس موقع پر تمام جماعتوں کے کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا تھا ٭ دیرلوئیرسے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ آزادی مار چ میں شرکت کے لے اسلام آباد روانہ ہو گیا،کارکن نعرے بازی اور پارٹی ترانوں پر جھومتے ہو ئے مارچ میں شریک ہو ئے، جے یو آئی اور اے این پی کے کارکنوں کا جذ بہ دیدنی جبکہ پی پی کی شرکت برا ئے نام رہی،تفصیلات کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کی طر ح جے یو آئی کی کال پر متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں اے این پی،پی پی پی، مسلم لیگ ن،قومی وطن پارٹی کے ہزاروں کارکن جمعرات کو آزادی مار چ میں شرکت کے لئے دیرلویر کے مختلف علاقوں میدان،تالاش،ثمرباغ،تیمرگرہ اور دیگر علاقوں سے اسلام آباد روانہ ہو ئے،آزادی مار چ میں فلاینگ کوچ،کوسٹرز، ڈاٹسن، اور موٹر سائیکلوں کے ذر یعے کارکن شریک ہو ئے، کارکن اس موقع پر نعرہ بازی کرتے پارٹی ترانوں پر جھومتے اور پرچم لہراتے رہے، سب سے بڑ ے اے این پی کے قافلے کی قیادت ممبر صوبا ئی اسمبلی حاجی بہادر خان جبکہ جے یو آئی کے قافلے کی قیا دت ضلعی امیرسراج الدین نے کی،جمعیت کے کارکنوں کے ہمراہ تبلیغی جماعت طرز پر بسترے،خواراکی اشیا ء،گیس سلینڈ ر،چٹائیاں و غیرہ تھی،کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قائد مولانا فضل الر حمٰن کے حکم پر کئی ہفتے اسلام آباد میں قیام کا ارادہ ر کھتے ہیں،دوسری جانب مقامی انتظا میہ کی جانب سے مارچ کے راستے میں کسی قسم کی روکا وٹ نہیں ڈالی گئی،جبکہ ضلع کے داخلے و خار جی راستوں پر ڈالے گئے کنٹینرز کو راستوں کی بند ش کے لئے استعمال نہیں کیا گیاتاہم دوسری جانب جے یو آئی کے ذرایع نے الزام لگایا ہے کہ ضلعی انتظا میہ مقامی ٹرانسپور ٹرز کو آزادی مارچ میں شریک نہ ہونے کی ہدایات کی ہے بصورت دیگر جنرل بس اسٹینڈ سے روٹ پر مٹ ختم کرنے کی د ھمکی دی گئی ہے جس کے بعد ٹرانسپور ٹر مارچ میں شرکت حوالے سے تذبذ ب کا شکار نظر آئے،تاہم ضلعی انتظا میہ نے اس قسم الزام کی سختی سے تردید کی ہے٭عوامی نیشنل پارٹی کا قافلہ ضلعی صدر تیمور باز خان کی قیادت میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے بنوں سے اسلام آباد روانہ ہوا روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی صدر اے این پی تیمورباز خان،تحصیل ککی کے صدر د سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبر ملک شیروز خان ودیگرقائدین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قائدین کے حکم پر بنوں سے بھی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن کثیر تعداد میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جارہے ہیں اور جب تک ہمارے قائدین نہیں کہتے ہم آزادی مارچ کا حصہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم تحریک کی کامیابی تک آزادی مارچ میں شامل رہیں گے کیونکہ اس وقت ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں اور غریب عوام روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر امن طریقے سے مارچ میں شرکت کررہے ہیں اور آخری وقت تک پر امن رہیں گے٭آل پراپرٹی ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے صدر میاں محمد اسحاق علی شاہ نے آزادی مارچ کے قافلے میں روانگی کے وقت میڈٖیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ عوام کا سمندر ہے جو حکمرانوں کو تنکے کی طرح بہا لیجائیگا بنوں کے عوام کیلئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے اکرم خان درانی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں رہبر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے اور آزادی مارچ کی کامیابی میں اکرم خان درانی کا کلیدی کردار ہے آزادی مارچ کے شرکاء وزیر اعظم کا استعفیٰ لیکر ہی لوٹیں گے اور ہم اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں آٹھیں گے جب تک نا اہل حکمرانوں کا گھر نہیں بھیجیں گے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے نئے پاکستان کے نعرے پر پرانے پاکستان کا خلیہ بھی بھگاڑ دیا ہے عوام ان حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں کیونکہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے اور عوام اس حکومت سے ایک ہی سال میں نالاں ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں مارچ میں شرکت کرکے اپنا حق ادا کردیا ہے اور انشاء اللہ اکرم خان درانی اور دیگر قائدین حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی واپس لوٹیں گے٭